شمس آباد /25 مارچ ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عملہ نے ایک مسافر کے قبضہ سے 496 گرام سونا برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب 24 اور 25 مارچ کی رات سنگاپور سے سلک ایرویز فلائیٹ نمبر MI-478 کے ذریعہ سید ریاض خان ساکن چینائی راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پہونچا ۔ اس کے سامان کی تلاشی لینے پر اس کے بیاگ سے مشین ٹولس برآمد ہوئے شک کی بنیاد پر کھول کر مکمل جانچ کرنے پر ٹولس کے اندرونی حصہ سے 496 گرام سونا برآمد ہوا جس کی مالیت 14,97,920 روپئے بتائی گئی ہے ۔ سونے کو ضبط کرکے کسٹمس اسسٹنٹ کمشنر اے دھلیجن نے مقدمہ درج کرلیا ۔