گینگسٹر نعیم کے مزید 4 ساتھی گرفتار

حیدرآباد 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے شاد نگر میں حال ہی میں انکاونٹر میں ہلاک گینگسٹر نعیم کے مزید چار ساتھیوں مہیش ‘ اشوک ‘ نریندر اور پرساد گوڑ کو گرفتار کرلیا ۔ ضلع میدک کی پٹن چیرو پولیس نے یہ گرفتاریاں کیں ۔ او ڈی ایف ہوزنگ سوسائٹی کی 40 ایکڑ اراضی پر ان افراد نے مبینہ طور پر قبضہ کرتے ہوئے سوسائٹی کے ارکان کو ڈرایا دھمکایا تھا کہ وہ فوری طور پر اس اراضی کا تخلیہ کردیں ۔ رویندر گوڑ نامی شخص نے اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت کی تھی جس کے بعد سوسائٹی کے ارکان نے 8 ستمبر کو ضلع ایس پی سے اس معاملہ کی شکایت کی تھی ۔