حیدرآباد /4 اگست ( سیاست نیوز ) بدنام زمانہ گینگسٹر نعیم کی بیوی اور بہن چنچل گوڑہ جیل سے 10 ماہ کے بعد رہا ہوگئے ۔ چنچل گوڑہ خواتین کی جیل سے نعیم کی بیوی حسینہ بیگم اور بہن سلیمہ بی مختلف مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے کے بعد جیل سے رہا ہوگئے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال اگست میں گینگسٹر نعیم کے شادنگر میں انکاونٹر کے بعد اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے بڑی پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے نعیم کے ساتھیوں کے علاوہ اس کی بیوی اور بہن کو بھی گرفتار کرلیا تھا ۔ انہیں عدالتی تحویل میں جیل جانے کے بعد چنچل گوڑہ جیل میں رکھا گیا تھا جہاں پر 10 ماہ کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی ہے ۔