موہالی۔20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل میں 2 دن قبل تک ناقابل تسخیر رہنے والی ٹیم سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیم کو کنگز الیون پنجاب نے 15 رنز سے شکست دیدی۔ چندی گڑھ میں کنگز الیون کے کرس گیل 63 گیندوں پر 11 چھکے اور ایک چوکے کے ساتھ 104 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ یہ آئی پی ایل میں مجموعی طور پر چھٹی سنچری ہے۔ فاتح ٹیم 3وکٹ پر 193 رنز بنانے میں کامیاب رہی، جواب میں سن رائزرز کی ٹیم 178رنز بناسکی۔ کپتان کین ولیمسن نے 54اور پانڈے نے ناقابل شکست 57 رنز بنائے۔کنگز الیون پنجاب کی یہ تیسری کامیابی ہے اور حیدرآبادی ٹیم کی پہلی شکست رہی۔