گیل کی تیز ترین سنچری ، ویسٹ انڈیز 6 وکٹس سے کامیاب

ممبئی ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اوپنر کریس گیل کی تیز رفتار سنچری کی مدد سے جس میں 11 چھکے اور 5 چوکے شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے ورلڈ ٹی 20 کرکٹ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے خلاف 6 وکٹس سے بہ آسانی کامیابی حاصل کرلی۔ 183 نشانہ کا تعاقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے گیل 100 ناٹ آوٹ اور سیمویلس 37 کی مدد سے 18.1 اوورس میں یہ نشانہ پورا کرلیا۔ اس سے پہلے انگلینڈ کے جوروٹ 48 اور بٹلر 30 نے ٹیم کے اسکور کو 182/6 تک پہنچانے میں مدد کی۔ گیل تاریخ کے ایسے دوسرے بیٹسمین بن گئے ہیں جنہوں نے سابق نیوزی لینڈ کپتان برنڈن مکالم کی حالیہ سبکدوشی کے بعد ٹی ۔ 20 انٹرنیشنل میں دو سنچریاں اسکور کی ہیں۔ انہیں آج مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔