جمائیکا ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے جارحانہ اوپنر کریس گیل پُرامید ہیں کہ اِن کی ٹیم ڈسمبر میں مجوزہ دورۂ جنوبی افریقہ کو شیڈول کے مطابق انجام دے گی۔ جیسا کہ پیش قیاسی کی جارہی ہے کہ ٹیم جس نے ہندوستان کا دورہ ادھورا چھوڑا ہے، وہ شائد جنوبی افریقی دورہ کو بھی نظرانداز کردے گی۔ گیل نے کہاکہ ہندوستانی دورہ پر جو کچھ ہوا وہ بدقسمتی ہے لیکن مجھے اُمید ہے کہ جنوبی افریقہ کے دورہ سے قبل تمام مسائل کی یکسوئی ہوجائے گی اور کھلاڑی جنوبی افریقہ کے دورہ کی تیاری میں مصروف ہوجائیں گے۔