گیل نے آفریدی کا ریکارڈ برابر کرلیا

جمائیکا۔30 جولائی(سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیزکے جارحانہ اوپنر کرس گیل بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے میچ میں 5 چھکوں کی اننگز کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ گیل نے 66گندوں پر 73 رنز بنا کر پاکستان کے سابق اسٹار شاہد خان آفریدی کے ریکارڈ کی برابری کرلی ہے۔ونڈے کرکٹ میں اب تک سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ آفریدی کے نام تھا جبکہ ویسٹ انڈیز کے گیل ان کے برابر پہنچ گئے ہیں اور توقع ہے کہ وہ مستقبل میں آفریدی کا یہ ریکارڈ توڑ بھی دیں گے ۔ شاہد آفریدی اورکرس گیل نے ونڈے میں فی کس 476 چھکے لگا کریہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔گیل نے یہ ریکارڈ 443 میچز کھیل کر بنایا ہے جبکہ آفریدی 524 میچوں میں یہ ریکارڈ بنا پائے ہیں۔