شمس آباد /10 فروری ( سیاست نیوز ) شمس آباد میں پرینکا گیس کمپنی میں 28 جنوری کی رات سرقہ کی واردات پیش آئی تھی ۔ سرقہ میں ملوث دو سارقین کو شمس آباد آر جی آئی پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب 28 جنوری کی رات 9 بجے گیس کمپنی میں سارقین مہیش 25 سالہ اور سری سیلم 23 سالہ نے قفل شکنی کے ذریعہ گیس کمپنی میں داخل ہوئے اور کیش کاونٹرس سے رقم سرقہ کرکے فرار ہوگئے تھے ۔ دونوں کو گیس کمپنی میں موجود سی سی ٹی وی کیمرے نے قید کرلیا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے دونوں کی تلاش شروع کردی تھی آج صبح مہیش اور سری سیلم ساکن بالا گوڑہ ، شمس آباد کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے ریمانڈ کیلئے بھیج دیا اور ان کے قبضہ سے 20 ہزار روپئے بھی ضبط کرلئے ۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر وینکٹیشور راؤ نے کارروائی کی ۔