حیدرآباد ۔ 9 جون (سیاست نیوز) کاچیگوڑہ سلسلہ وار سلینڈر دھماکہ میں زخمی شخص آج علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ شنکر جو پیشہ سے ٹیلر تھا، نمبولی اڈہ علاقہ کا ساکن تھا۔ گذشتہ روز ہفتہ کی رات کاچیگوڑہ میں پیش آئے سلینڈر دھماکوں میں شنکر بھی شدید زخمی ہوگیا جو آج فوت ہوگیا اور دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ یاد رہے کہ ہفتہ کی رات ایک نوجوان فوت ہوگیا تھا۔ اس طرح کاچیگوڑہ سلینڈر دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ کاچیگوڑہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔