حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز): راجندر نگر کے علاقہ میں آج رات پکوان گیس سلنڈر پھٹ پڑنے کے سبب ایک مکان میں دھماکہ پیش آیا ۔ دھماکہ کی آواز اور آگ کو دیکھ کر مقامی عوام خوف زدہ ہوگئے ۔ تاہم اس حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ انسپکٹر راجندر نگر پولیس مسٹر سی ایچ کشالکر نے بتایا کہ رام باغ علاقہ میں مکیش نامی شخص کے مکان میں گیس کے اخراج سے دھماکہ ہوا ۔ پکوان گیس سیلنڈر کی تبدیلی کے دوران گیس بڑے پیمانے پر خارج ہوگئی اور اس سے گھریلو سامان کو نقصان پہونچا ۔ پولیس نے مقام پر پہونچکر معائنہ و دریافت کیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔