یلاریڈی۔ 3 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پوچارم پراجیکٹ کے قریب جانوروں کی پالتو گاہ کا تلنگانہ کے ڈپٹی چیف اسپیکر شریمتی پدما دیویندر ریڈی نے معائنہ کیا اور عوام سے اس موقع پر کہا کہ اس خوبصورت جگہ کو ترقی دی جائے گی۔ میدک اور نظام آباد اضلاع کی سرحدوں پر واقع یہ جانوروں کی پالتو گاہ اور گیسٹ ہاؤز کی حالت زار دیکھ کر تعجب کا اظہار کیا۔ پھر عملہ پر برہمی کا اظہار کیا جس پر یہاں کے مسائل سے محکمہ ……… کے عہدیداروں نے ڈپٹی اسپیکر کو واقف کروایا۔ جنگل کے اندر جانوروں کی دانہ میسر نہ ہونے سے مشکلات ہورہی ہیں۔ جانوروں کی افزائش گاہ میں خصوصی برقی ٹرانسفارمر نصب کرنے عملہ سے خواہش کی۔ صحرا کی وزیر مسٹر جوگو رامنا سے فون پر بات کرکے یہاں کے مسائل کو حل کرنے کو کہا۔ اخباری نمائندوں سے انہوں نے کہا کہ سیر و تفریح کیلئے آنے والے عوام کیلئے مکمل تفریح کا سامان فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے اور ناگی ریڈی پیٹ کے اس پوچارم کے جنگل کو مزید خوبصورت بنایا جائے گا۔