گیتم یونیورسٹی میں داخلوں کا آغاز

کریم نگر۔/11جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گیتم انجینئرنگ کورس داخلے بی ٹیک، ایم ٹیک، بی آرک، فارمیسی میں داخلوں کے لئے گیتم داخلہ امتحان ( گاٹ ) کے ذریعہ 2014ء کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ کریم نگر میں آن لائن امتحانی مرکز کا قیا م عمل میں لایا گیا ہے۔یونین بینک، انڈین کرورویشیا بینک کی شاخوں میں درخواستیں دستیاب ہیں۔ گیتم ڈائرکٹر پروفیسر ڈاکٹر سنجے نے ہوٹل پریتما ملٹی پلیکس کے میٹنگ ہال میں منعقدہ پرنٹ اینڈ الکٹرانک میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ اس بات سے واقف کرایا۔ انہوں نے تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہاکہ دس پروگرام ای سی ای، ای آئی ای، سی ایس ای، میکانیکل، ٹریپل آئی ٹی، سیول بائیو ٹکنالوجی، ایروناٹیکل انڈسٹریل انجینئرنگ، ای سی ای میکانیکل شعبہ میں پانچ سالہ ڈگری، بی ٹیک، ایم ٹیک پانچ سالہ بی آرک، ایم ٹیک میں 15پروگرام، بی فارمیسی، ایم فارمیسی کورسیس شامل ہیں۔ آن لائن گیتم داخلہ امتحان ( گاٹ 2014) کریم نگر، کھمم، نظام آباد، ورنگل، حیدرآباد کے بشمول 36شہروں میں 17اپریل تا8مئی تک منعقد کئے جارہے ہیں۔15جنوری کو رینک کا اعلان کردیا جائے گا۔

گیتم ویب سائٹ www.gitam.edu کے ذریعہ آن لائن درخواست داخل کی جائے۔ درخواست فارم فیس 1000روپئے لڑکوں کیلئے اور لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے 600 روپئے رکھی گئی ہے۔ ڈی ڈی منسلک کرکے اڈمیشن ڈائرکٹر گیتم یونیورسٹی، گاندھی نگر کیمپس، رشی کونڈہ وشاکھاپٹنم 530045 پر 31مارچ تک داخل کردیں۔ انہوں نے گیتم یونیورسٹی میں فراہم کردہ دیگر سہولتوں کے تعلق سے مزید تفصیلات کیلئے یونیورسٹی ویب سائٹ کے ذریعہ معلومات حاصل کرنے کی خواہش کی۔