گیتم حیدرآباد پر اچیورس ڈے کا انعقاد

90 فیصد طلبہ کا 80 کمپنیوں میں پلیسمنٹ ، SAP کی سالانہ 9 لاکھ کی پیشکش
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : گیتم یونیورسٹی ، حیدرآباد کے اسکول آف ٹکنالوجی اور حیدرآباد بزنس اسکول کی جانب سے 12 اپریل کو گیتم حیدرآباد کیمپس پر اچیورس ڈے کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں انجینئرنگ اور مینجمنٹ کے منتخب طلبہ کو تقررات نامے حوالہ کئے گئے ۔ تعلیمی سال 2015-16 کے دوران طلبہ کے رکروٹمنٹ کے لیے جملہ 80 کمپنیوں نے گیتم حیدرآباد کا رخ کیا تھا ۔ بی ٹیک ، ایم ٹیک اور ایم بی اے کے تقریبا 90 فیصد طلبہ کو کیمپس رکروٹمنٹ میں منتخب کیا گیا جس کا اہتمام آئی ٹی اور کور کمپنیوں دونوں کی جانب سے کیا گیا تھا ۔ SAP کی جانب سے گیتم کے طلبہ کو سالانہ 9 لاکھ روپئے تنخواہ پر منتخب کیا گیا ۔ تقریبا 25 کمپنیوں نے 5 لاکھ روپئے سے زائد سی ٹی سی کی پیشکش کی ۔ مشہور آئی ٹی کمپنی ، ٹیک مہندرا نے گیتم حیدرآباد کے 136 انجینئرنگ طلبہ کا رکروٹمنٹ کیا جو کہ ٹیک مہندرا کے لیے ملک میں کسی ادارہ سے کیے گئے رکروٹمنٹ کی سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ اچیورس ڈے تقریب کا آغاز سہ پہر 3-30 بجے ہوا ۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ایم ایس پرساد راؤ اور ڈائرکٹرس نے مخاطب کیا ۔ پروفیسر ایس ایس پرساد راؤ ، ڈین اینڈ ڈائرکٹر ، حیدرآباد بزنس اسکول نے ایم بی اے گریجویٹس کے پلیسمنٹس پر رپورٹ پیش کی ۔۔