گیتا کی ڈی این اے رپورٹ وزارت امور خارجہ کو پیش

نئی دہلی ، 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈی این اے ٹسٹ جو 23 سالہ گیتا کے والدین کا پتہ چلانے کیلئے کئے گئے، اس کی رپورٹ وزارت امور خارجہ کو پیش کردی گئی ہے۔ یہ بہری اور گونگی لڑکی پاکستان سے واپس ہوئی ہے جہاں وہ ایک دہا قبل اپنی فیملی سے علحدہ ہوکر غلطی سے چلی گئی تھی۔ وزارت نے ایمس سے کہا تھا کہ ڈی این اے جانچ کیلئے نمونے حاصل کرے تاکہ توثیق ہوجائے کہ آیا جناردھن مہاتو فی الواقعی گیتا کا باپ ہے، جس کے تعلق سے وہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ اُس کی پہلی اولاد ہیرا ہے۔ ڈی این اے ٹسٹ ایمس فارنسک لیاب میں کئے گئے۔