گیتا ریڈی نے اسمبلی پی اے سی صدر نشین کی ذمہ داری سنبھالی

ادارہ جات مقامی میں آڈیٹنگ کو بھی پی اے سی دائرہ کار میں لانے پر غور
حیدرآباد ۔ 30 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ریاستی قانون ساز اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی ( پی اے سی کمیٹی ) کا آج پہلا اجلاس ڈاکٹر جے گیتا ریڈی صدر نشین پبلک اکاونٹس کمیٹی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں اسپیکر ریاستی قانون ساز اسمبلی و دیگر عہدیدار بھی شریک تھے ۔ صدر نشین پبلک اکاونٹس کمیٹی نے بتایا کہ ادارہ جات مقامی میں کی جانے والی آڈٹنگ سسٹم کو پی اے سی کے حدود میں لانے کمیٹی کے دیگر ارکان نے اظہار خیال کیا ۔ اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چونکہ پہلا اجلاس تھا اسی لیے تمام ارکان پی اے سی کمیٹی ، بشمول اسپیکر اسمبلی مسٹر مدھوسدن چاری نے بھی شرکت کی ۔ آج کے اجلاس میں ادارہ جات مقامی میں ہونے والے آڈیٹنگ پر تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ علاوہ ازیں سال 1971 سے محکمہ مال کا سابق پبلک اکاونٹس کمیٹیوں کی جانب سے جائزہ نہ لیئے جانے کے واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ سے محکمہ ریونیو پر خصوصی نظر رکھنے اور توجہ دینے کا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ۔ ڈاکٹر گیتا ریڈی صدر نشین نے 9 مئی کو پھر ایکبار پی اے سی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس اجلاس کی تمام ارکان و محکمہ جات کو بھی مطلع کرنے کے اپنے عہدیداروں کو سخت ہدایات دیں ۔