ریاض ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے آج گیانا اور لبریا سے تعلق رکھنے والے عازمین عمرہ کے ویزے معطل کردیئے ہیں۔ افریقہ کے ان دو ملکوں میں مہلک مرض ایبولا پھوٹ پڑا ہے ۔ احتیاطی اقدامات کے طور پر وزارت صحت سعودی عرب نے اس مرض کو روکنے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ عالمی صحت تنظیم نے بھی سریالیون کے تمام شہریوں پر سفری اور تجارتی پابندیوں کی سفارش کی ہے۔