حیدرآباد۔/15 جون، ( سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم مادھا پور زون نے غیر قانونی طور پر چلائے جارہے گیس کے گودام پر دھاوا کرتے ہوئے کثیر تعداد میں سلینڈرز کو ضبط کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کیتلا پور کوکٹ پلی کے علاقہ میں پدما گیس ایجنسی پر یہ دھاوا کیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں 4 افراد 26 سالہ ایم بھارگو ساکن نظام پیٹ، 28 سالہ رمیش ساکن صنعت نگر، 21 سالہ کے ستپال راؤ ساکن کیتلا پور کوکٹ پلی اور 27 سالہ ڈی راجو خیریت آباد کو گرفتار کرلیا۔ ایس او ٹی نے اس موقع پر606 خالی گیس سلینڈرس، 164 فل گیس سلینڈر دو بولیرو گاڑیاں، ایک آٹو اور ایک ڈی سی ایم کو بھی ضبط کرلیا۔ مزید تحقیقات کیلئے انہیں کوکٹ پلی پولیس کے حوالے کردیا۔