گیاس اخراج کے بعد دھماکہ، چار افراد زخمی

حیدرآباد 4 مارچ (سیاست نیوز) شہر کے علاقہ چکڑپلی میں سیلنڈر میں سے گیس کے اخراج کے نتیجے میں دھماکہ ہوا جس میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ چکڑپلی پولیس کے بموجب دومل گوڑہ میں واقع ایک مکان جس میں کرانے کی دوکان بھی چلائی جاتی ہے، آج صبح ساڑھے گیارہ بجے اچانک دھماکہ ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ مکان مالک گاؤریا اور اُس کے دیگر افراد خاندان سریکانت، ایم روی کانت، سنتوشی اور دیگر بھی جزوی طور پر جھلس گئے۔ اِس واقعہ کی اطلاع ملنے پر چکڑپلی پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہونچ گئی اور زخمیوں کو دواخانہ منتقل کیا گیا جبکہ آگ پر قابو پانے کے لئے پہلے فائر انجن کو طلب کیا گیا تھا جس نے کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کرلی۔ پولیس چکڑپلی نے اِس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔