گیاس اخراج میں زخمی تاجر کی موت

حیدرآباد /26 جولائی ( سیاست نیوز ) پیٹ بشیرآباد کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر پیش آئے حادثہ میں شدید جھلس گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ خلیل جو پیشہ سے تاجر کومپلی علاقہ کے ساکن شخص قادر علی کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ 8 جولائی کو یہ شخص گیاس کے اخراج کے سبب پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس پیٹ بشیرآباد نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔