جگتیال ۔ 6 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دی گیائتری کوآپریٹیو اربن بنک جگتیال کو بہترین خدمات پر مسلسل چھٹویں بار Frontiers in co – operative Banking Award قومی ایوارڈ حاصل ہوا ہے یہ بات بنک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وی سرینواس نے بنک کے احاطے میں صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد میں نیشنل کوآپریٹیو بنکنگ Summit – 2014 تقریب میں مسٹر ایس وی داس ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ریزرو بنک آف انڈیا اور مسٹر اے ایس رماشاستری ڈائرکٹر IDRBT اور مکندا بھینکر چیرمین NAFCUB ، مسٹر رتناکر ڈیول چیف جنرل و مینجر موظف ریزرو بنک آف انڈیا کے ہاتھوں اس ایوارڈ کو گیائتری بنک چیرمین مسز مقیالہ لکشمن ریڈی اور چیف اگزیکٹیو آفیسر وی سرینواس کے علاوہ ڈائرکٹر کے حوالے کیا گیا ۔