نئی دہلی ۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے نامور رکن جناردھن دویدی کے جانشین راجستھان کے سابق چیف منسٹر اشوک گہلوٹ کل ہند کانگریس کے جنرل سکریٹری اور پارٹی کے تنظیمی و تربیتی شعبہ کے انچارج مقرر کئے گئے۔ صدر پارٹی راہول گاندھی نے یہ تقرر کیا۔ کانگریس نے ان کے صدر کانگریس بننے کے بعد تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ راہول گاندھی نے راجیو ستو اور جتیندر سنگھ کو پارٹی کے علی الترتیب امور گجرات و اوڈیشہ کا انچارج مقرر کیا ہے۔ دویدی ایک زبردست سیاستداں تھے اور گذشتہ 20 سال سے پارٹی میں اس عہدہ پر تھے۔
کجریوال کی بھوک ہڑتال ملتوی
نئی دہلی ۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے اپنی بھوک ہڑتال جس کا انہوں نے قبل ازیں اعلان کیا تھا، یہ کہتے ہوئے ملتوی کردی کہ سیلنگ کی موجودہ مہم شہر میں 31 مارچ سے پہلے ختم نہیں ہوگی۔ اس لئے وہ 2 اپریل سے روزانہ بنیاد پر عوامی شکایات کی سماعت کریں گے چنانچہ اپنے معلنہ بھوک ہڑتال کے پروگرام پر عمل آوری نہیں کرسکیں گے۔