گھٹکیسر میں طالبہ کی خود کشی

حیدرآباد /29 اگست ( سیاست نیوز ) گھٹکیسر کے علاقہ میں ایک طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق 17 سالہ انیس سلطانہ جو یعقوب علی کی بیٹی تھی ۔ انٹرمیڈیٹ کی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ انسپکٹر بی پرکاش نے بتایا کہ لڑکی نے خودکشی نوٹ چھوڑا ہے جس میں اپنی موت کا خود کو ذمہ دار ٹہرایا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بتایا کہ لڑکی بیماری سے پریشان تھی ۔ جو خرابی صحت سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔