گھٹکیسر میں برقی بل کلکٹر کا قتل

حیدرآباد۔/24 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) گھٹکیسر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں آپسی مخاصمت کے نتیجہ میں ایک فینانسر نے ایک شخص کا قتل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ پی رکما ریڈی کو اس کے دوست 23 سالہ اکھلیش ساکن اُپل نے کل سالگرہ کی تقریب منانے کے بہانے اپنے مکان طلب کیا اور اس کا بہیمانہ قتل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رکما ریڈی ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل کا بل کلکٹر تھا جبکہ قاتل اکھلیش فینانس کاکاروبار چلاتا ہے۔ گھٹکیسر پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر وہاں کا معائنہ کیا اور اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا۔