حیدرآباد /18 مئی ( سیاست نیوز ) غیر قانونی طور پر حیدرآباد سے اڈیشہ کو گھٹکے کی اسمگلنگ میں ملوث ٹولی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلع نلگنڈہ پولیس نے اس ریاکٹ کو پولیس نے چٹیال میں بے نقاب کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 52 لاکھ مالیاتی ممنوعہ گھٹکہ پیاکٹس کو برآمد کرلیا ۔ پولیس نے اس کارروائی میں لاری ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا اور ضبط شدہ گھٹکے کے ساتھ اسے آج عدالت میں پیش کردیا ۔ انسپکٹر چوٹ اپل مسٹر کے شیورام ریڈی نے بتایا کہ بڑے پیمانے پر گھٹکے کی اسمگلنگ کی جارہی تھی جس کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ممنوعہ گھٹکہ کے پیاکٹس برآمد کرلیا ہے اور اس بین ریاستی گھٹکہ اسمگلنگ ریاکٹ میں ملوث مزید تلاش جاری ہے ۔