گھوش نے شادی کرلی

نئی دہلی ۔8 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی ٹیبل ٹینس اسٹار سومیہ جیت گھوش نے خود پر عصمت ریزی کا الزام عائد کرنے والی لڑکی سے شادی کرلی۔سومیہ جیت گھوش مارچ میں جرمنی میں ایک کلب کی جانب سے بیڈمنٹن کھیل رہے تھے جب بنگال سے تعلق رکھنے والی ایک 18 سالہ لڑکی نے ان کے خلاف عصمت ریزی کے الزام میں ایف آئی آر درج کروائی تھی۔سومیہ جیت گھوش نے کہاکہ میری اس لڑکی کے ساتھ دوستی ضرور رہی لیکن مجھ پر جو الزامات لگے ان سے میرا کیریئر تباہ ہوگیا،تاہم مجھے امید ہے کہ شادی کے بعد اب عدالت میرے خلاف مقدمہ خارج کردے گی اور میں دوبارہ اپنی ٹریننگ شروع کرسکوں گا۔