مشن بھگیرتا کے کاموں کو جلد مکمل کرنے عہدیداروں کو کلکٹر کی ہدایت
سنگاریڈی 21 ؍جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر سنگاریڈی وی وینکٹیشو ر لو نے آج اچا نک حلقہ اسمبلی اندول‘ جوگی پیٹ میں جاری مشین بھگیرتا کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا اور عہدید اروں کو ہد ایت دی کہ وہ مشین بھگیرتا کے کاموں کو وقت مقر رہ پر مکمل کر تے ہوئے عوام کو صاف و شفاف میٹھے پانی کی سربراہی کو یقینی بنائیں ریاستی حکومت نے خصوصی طور پر متعارف کردہ مشین بھگیرتا اسکیم کے کاموں کو جنگی خطوط پر انجام دہی کے اقدامات کر تے ہوئے گھر گھر نل کے ذریعہ پینے کی پانی کے سربراہی کو یقینی بنانے کی کو شش کر رہی ہے تا کہ خواتین ہا تھوں میں پانی کے گھڑوں کو لیکر باہر نکلنے کی زحمت نا کریںیہ حکومت کا مقصد ہے ۔متعلقہ عہدیداروں کو چا ہیے کہ مشین بھگیرتا کے کاموں میں سر عت پید ا کر تے ہوئے ان کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔ضلع کلکٹر وی وینکٹیشو ر لو نے پلکل منڈل میں کسانوں کیلئے متعارف کر دہ رعیتو جیویتا بیمہ پروگرام کی عمل آوری کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ضلع کلکٹر وی وینکٹیشو ر لو کے ہمراہ پلکل تحصیلدار اور اندول تحصیلدار ‘ کمیشنر بلدیہ جو گی پیٹ کے علاوہ محکمہ واٹرورکس کے عہدیدارموجود تھے۔