گھر گھر شجرکاری مہم کی ضرورت

سرپور ٹاون 4 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپورٹاون مستقر سوشیل ویلفیر ریسیڈنشیل کالج بوائز (Social welfare Residential College)میں آج یعنی 3 اگست کے روز عالمی فرینڈ شپ ڈے کے سلسلہ میں خصوصی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس پروگرام میںمہمان خصوصی کی حیثیت سے سب انسپکٹر آف پولیس سرپور ٹاون جی راکیش نے شرکت کی ۔ اس اجلاس کی کارروائی فیچر لونگ کلب صدر اے مایہ لو ،نیچر لیونگ کلب پریسیڈنٹ اے سیدلو نے چلائی ۔ جلسہ کا آعاز کالج پرنسپل مدن موہن نے کیا ۔ اس موقع پر کالج پرسنپل مدن موہن اور سب انسپکٹر آف پولیس بی راکیش کے ہاتھوں کالج کے احاطہ میںشجرکاری انجام دی گئی بعدازاں خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سب انسپکٹر آف پولیس جی راکیش نے کہا کہ عوام کو اچھا اور خوشی کا ماحول دینے کیلئے گاوں میںشجر کاری انجام دینا چاہئے تا کہ آب و ہوا کا ماحول خوشگوار ہو ۔ اس لئے عوام کو چاہئے کہ اپنے اپنے گاوں اور مکانات کے اطراف و اکناف شجر کاری انجام دینے کا مشورہ دیا تا کہ عوام اور بچوں کو صاف صفائی کا ماحول دستیاب ہوں ۔ خصوصی اسکولوں ،کالجوں اور ہاسٹلوں میں شجرکاری انجام دینا چاہئے اور فرینڈ شپ ڈے دوستی کو قائم رکھنے کا مشورہ دیا گیا بعدازاں فرینڈ شپ ڈے کے موقع پر مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے اور اے سیدلو کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام عمل میںآیا۔