گھر گھر سروے پروگرام کی ستائش

کلواکرتی۔/17اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی جمعیتہ العلماء جنرل سکریٹری نے آج پریس کانفرنس میں بتایا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے کئے جانے والا سروے قابل تحسین و قابل مبارکباد ہے۔ ایک ہی دن میں کئے جانے والا یہ سروے کئی ایک حقائق کو سامنے لانے میں کافی معاون ثابت ہوگا جو چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ کا تاریخی کارنامہ ہوگا۔ جمعیتہ العلماء کلواکرتی ان کے اس فیصلہ کا خیرمقدم کرتی ہے۔سروے کے موقع پر جمعیتہ کلواکرتی کے کارندے عوام کی رہبری کیلئے موجود رہیں گے۔اس خصوص میں 852004526 ، 9059507151 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔