گھر گھر سروے پروگرام سے استفادہ کی اپیل

ظہیر آباد 9 اگست (ذریعہ فیاکس) آلانڈیا مائناریٹی ویلفیر اسو سی ایشن کے عہدیداران الحاج محمد غوث الدین غوری ، محمد مبشر الدین خطیب ،ڈاکٹر سید غوث الدین ،محمد عبدالجبار ،سید شاہ رحمتاللہ قادری ،محمد قاسم علی، محمد علیم ،محمد عبدالعظیم ،محبوب غوری نے اپنے مشترکہ بیان میں ظہیر آباد کی عوام کو مشورہ دیا کہ تلنگانہ جانیو الے گھر گھر اور خاندان کے سروے کے موقع پر تمام افراد اپنی تمام مصروفیات کو چھوڑ کر اس دن اپنے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیں کیونکہ اس سروے سے حکومت کی تمام اسکیمات سے استفادہ حاصل ہوسکتا ہے۔