آمنگل۔/8اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقراء ایجوکیشنل اینڈ کیریئر گائیڈنس سوسائٹی کی جانب سے شعور بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے 19اگسٹ کو صرف ایک دن میں منعقد کئے جانے والے گھر گھر اور خاندان کے سروے کے موقع پر تمام افراد اپنی تمام مصروفیات کو چھوڑ کر اس دن اپنے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیں کیونکہ اس دن سروے کرنے والے عہدیدار سروے کے دوران 70کالم پر مشتمل فارم کی خانہ پُری کریں گے۔ ان ہی معلومات کی بنیاد پر مستقبل میں حکومت کی اسکیمات سے استفادہ کیا جاسکے گا۔ اس دن کے سروے میں اگر کوئی خاندان اپنی تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام ہورہا ہے تو حکومت کی اسکیمات اور تلنگانہ کی سکونت مشکوک ثابت ہوسکتی ہے۔19اگسٹ کو منعقد ہونے والے گھر اور خاندان کے جامع سروے میں مذہب، ذات، راشن کارڈز، گیس کنکشن، بینک اکاؤنٹ، تاریخ پیدائش، تعلیمی قابلیت، پیشہ، آدھار کارڈ نمبر، ووٹر شناختی کارڈ نمبر، مکان کی ملکیت، برقی کنکشن، معذوری کی کیفیت، زرعی اراضیات، موٹر گاڑیاں، ڈرائیونگ لائسنس، الکٹرانک بل پٹہ پاس بک، برتھ سرٹیفکیٹ، افراد خاندان کے فون نمبرات وغیرہ لازمی طور پر ساتھ رکھیں۔ حافظ سبحان صدر، مولانا مزمل حسامی امام و خطیب جامع مسجد کلواکرتی و ناظم مدرسہ اسلامیہ اور شادالعلوم، حافظ و قاری اویس، جناب عارف امیر جماعت تبلیغی، جناب عبدالوحید اقلیتی سیل کانگریس، جناب عبدالمقیم کونسلر، جناب موسیٰ خان، فیروز خان جعفر و دیگر قائدین نے تمام افراد سے خواہش کی ہے کہ وہ اس جامع سروے میں اپنی تفصیلات ضرور درج کروائیں تاکہ آئندہ کسی بھی اسکیم سے محروم نہ رہنا پڑے اور حکومت کی مراعات حاصل ہوسکیں۔ انہوں نے اپنے دوست احباب، رشتہ داروں، پڑوسیوں اور ملنے جلنے والوں کو ان تفصیلات سے واقف کروانے کی اپیل کی۔ خاندانی سروے کی خانہ پُری میں صحیح رہنمائی کیلئے فون نمبر 9030677546 ، 9848807963پر ربط کریں۔