گجویل ۔ 24 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گھر گھر انفرادی بیت الخلا کی تعمیر کرنے کے علاوہ صاف صفائی کی طرف اپنی توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ مسٹر سرینواس راو نے آج توپران منڈل کے موضع رنگائے پلی کا دورہ کرتے ہوئے بیت الخلاؤں کی تعمیری کاموں کا معائنہ کرنے کے بعد دیہی عوام کو دیا ۔ بعدازاں مسٹر سرینواس راو نے مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں صد فیصد بیت الخلاؤں کی تعمیری کاموں کے اقدامات میں جارہی ہیں ۔ ان بیت الخلاؤں کی تعمیر کیلئے حکومت کی جانب سے عوام کو امداد دی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ موضع رنگائے پلی میں فی الحال 278 انفرادی بیت الخلاؤں کی تعمیر کیلئے نشاندہی کی گئی ہے ان بیت الخلاؤں کی تعمیر کیلئے متعلقہ عہدیدار جنگی خطوط پر دیہی عوام کی مدد کرتے ہوئے تعمیری کاموں میں سرگرم ہونگے ۔ انہوں نے دیہی عوام کو مشورہ دیا کہ وہ بھی حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسیڈی کے ذریعہ اپنے اپنے گھروں میں انفرادی بیت الخلا تعمیر کرنے میں آگے آئے اس موقع پر ان کے ہمراہ مقامی سرپنچ پوچما ، ڈی او پی آر ڈی واگھا وارتو ، پنچایت سکریٹری شنکر گوڑ کے علاوہ دیگر عہدیدار اور دیہی معاوین اراکین کے علاوہ دیہی عوام موجود تھے ۔