گھریلو پریشانیوں سے دل برداشتہ دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /27 مارچ ( سیاست نیوز ) گھریلو مسائل مالی پریشانیوں اور قرض کے بوجھ سے تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات مشیرآباد اور بوئن پلی پولیس حدود میں پیش آئے ۔ مشیرآباد پولیس کے مطابق 41 سالہ گیانیشور جو ایک کمپنی کا ملازم تھا ۔ مشیرآباد میں رہتا تھا گھریلو مسائل اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر اس نے 26 مارچ کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 29 سالہ منی کنٹھا جو اولڈ بوئن پلی علاقہ کے ساکن سرینواس کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے تاجر بتایا گیا ہے ۔ اس نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔