٭ کھانا کھاتے ہوئے کپڑوں پر چکنائی کا داغ لگ جائے تو اسے صاف کرنے کیلئے دھونے سے پہلے اس پر سفید چاک رگڑیں اور پھر معمول کے مطابق اسے دھولیں۔
٭ قالین یا رگ پر پڑا ہوا داغ صاف کرنے کیلئے ایک سوتی اور جاذب کپڑے کو دو حصے پانی اور ایک حصہ سفید سرکے میں بھگوئیں، پھر اسے داغ کے اوپر رکھ کر گرم استری اس پر رکھیں اور دبائیں۔ تقریباً 30 سیکنڈ تک یہ استری اسی طرح رکھیں پھر ہٹالیں۔ اگر ضرورت ہو تو یہی طریقہ ایک بار پھر دہرائیں۔
٭ باتھ روم کی ٹائلز سے آراستہ دیواروں پر پڑنے والے صابن، شیمپو کے داغ اور چھینٹے صاف کرنا آسان نہیں۔ انہیں صاف کرنے کا موثر طریقہ یہ ہے کہ باتھ رومس کے ٹائلز پر کوکنگ اسپرے کریں اور تھوڑی دیر اسے لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد پانی اور صابن کے محلول سے معمول کے مطابق دھولیں۔ اگر آپ کوکنگ اسپرے استعمال نہیں کرتیں تو یہ آپ کو کسی بھی بڑے اسٹور سے مل جائے گا۔ یہ اسپرے فرائی پین اور پتیلیوں وغیرہ پر اس لئے کیا جاتا ہے کہ ان پر کھانا چپکنے نہ پائے۔