گھریلو ٹوٹکے

٭ شاور کی جالی صاف کرنے کیلئے سفید سرکے میں حسب ضرورت بیکنگ سوڈا ملائیں اور اس محلول کو شاپر میں بھر کر اسے شاور کی جالی پر باندھ دیں۔ اب شاور میں گرم پانی چلائیں اور کچھ دیر کیلئے پانی سے بھرا شاپر شاور کے اوپر بندھا رہنے دیں۔ جالی بالکل صاف ہوجائے گی۔
٭ کپڑوں پر اگر لپ اسٹک کا داغ لگ جائے تو اسے صاف کرنے کے لئے اس پر تھوڑا سا ہیئر اسپرے کریں، اس کے بعد معمول کے مطابق دھولیں۔ داغ ایک دَم صاف ہوجائے گا۔
٭ ٹی وی اسکرین اور دیگر الیکٹرانک اشیاء کی اسکرین صاف کرتے وقت احتیاط رکھنی پڑتی ہے کہ کہیں ان پر خراشیں نہ پڑجائیں۔ ایسی چیزوں کو صاف کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کافی چھاننے والے پیپر فلٹر کی مدد سے اپنا ٹی وی اسکرین اور کمپیوٹر اسکرین صاف کریں۔ اس طریقے سے نہ صرف ساری گرد صاف ہوجائے گی بلکہ ان پر کوئی خراش آنے کا خدشہ بھی نہیں رہے گا۔