گھریلو ٹوٹکے

اسٹیل کے برتنوں کی چمک
گھر میں اسٹیل کے برتنوں پر اکثر دھبے نظر آتے ہیں، ان کو چمکدار بنانے کیلئے ایک آزمودہ ٹوٹکہ یہ ہے کہ ہلکے گیلے کپڑے پر بیکنگ سوڈا لگاکر برتن پر رگڑیں اور پھر صاف گیلے اسپورنج سے صاف کرکے خشک کپڑے سے پونچھ لیں، برتن چمک اُٹھیں گے۔
چولہے کی سطح
کھانا پکاتے ہوئے جب چمچ سالن میں چلا جاتا ہے تو خواتین یا تو اسے برتن کے ڈھکن کے اوپر ہی رکھ دیتی ہیں یا پھر چولہے کی سطح پر رکھ دیا جاتا ہے۔ اس سے دونوں پر ہی سالن کا نشان لگ جاتا ہے۔ اگر کاغذ کو لے کر اسے چار سمتوں میں لپیٹ کر پیڈ جیسا بنالیا جائے اور چولہے کی سطح پر رکھ کر اس پر چمچ رکھا جائے تو ڈھکن اور چولہا دونوں ہی صاف رہیں گے۔ کاغذ کے پیڈ کی تہہ بدل بدل کر بار بار استعمال کیا جاسکتا ہے۔