گھریلو ٹوٹکے

٭ موبائیل فون کے اسکرین پر بن جانے والی معمولی خراشیں مٹانے کیلئے ان پر تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور نرم کپڑے کی مدد سے صاف کرلیں۔
٭ چہرے پر اچانک کوئی دانہ یا مہاسا نکل آئے تو اسے فوری ٹھیک کرنے کیلئے اسٹیل کا چمچہ گرم کر کے دانے پر لگائیں ،دانہ جلد ٹھیک ہوجائے گا ۔
٭ کچن کاونٹر پر پڑے ہوئے پرانے اور گہرے داغ مٹانے کیلئے ہائیڈرو جن پر آکسائیڈ میں آٹا ملا کر پیسٹ بنائیں اور داغوں پر رگڑیں پھر گیلے کپڑے یا اسپنچ سے صاف کرلیں ۔
٭استعمال شدہ ٹی بیگز کو خشک کر کے انہیں جوتوں میں رکھ دیں ۔ اس سے جوتوں کی بد بو دور ہوجائے گی ۔
٭استری پر پڑے ہوئے داغ مٹانے کیلئے ان پر ٹوتھ پیسٹ لگا کر کچھ دیر کیلئے چھوڑ دیں ۔ پھر نرم کپڑے سے صاف کرلیں۔
٭٭٭٭