٭ کچن میں موجود چولہے اور گیس برنرز اگر صاف ستھرے نہ ہوں تو بہت برا لگتا ہے اور کچن کی صفائی نامکمل محسوس ہوتی ہے ۔ اس لئے روزانہ معمول کی صفائی کے علاوہ چولہوں کو ہفتے میں ایک مرتبہ سرکے سے صاف کرلیں ۔ تمام داغ دھبے اور چکنائی بالکل صاف ہوجائے گی اور چولہے چمکنے لگیں گے ۔
٭ پیاز کو تلتے ہوئے سنہری رنگت دینے کیلئے یہ ترکیب آزمائیں کہ پیاز کو چھیل کر اور کاٹ کر 15 منٹ کیلئے دودھ میں بھگودیں ۔ پھر چھان کر آئل میں فرائی کرلیں ۔ بہت خوبصورت سنہری رنگت آئے گی ۔
٭ گوشت جلدی گلانے کیلئے درج ذیل ترکیبوں میں سے کوئی ایک ترکیب استعمال کریں ۔ پکتے ہوئے گوشت میں چھالیہ کے دو ٹکڑے کرکے ڈال دیں ۔ ایک کلو گوشت کیلئے ایک چھالیہ کافی ہے ۔
جس برتن میں گوشت پک رہا ہو اس کے ڈھکنے کے پیچھے تھوڑا سا چونا لگادیں ۔ جو پان میں کھایا جاتا ہے ۔
پکتے ہوئے گوشت میں ایک چٹکی شکر یا ایک چٹکی کھانے کا سوڈا ڈال دیں ۔
خربوزے کا چھلکا یا پپیتیے کی ایک پھانک ڈال دینے سے بھی گوشت جلد گل جاتا ہے ۔