گھریلو ٹوٹکے

٭ دودھ میں عرق لیمو ملاکر صبح و شام چہرے پر ملا جائے تو چہرے پر چمک آتی ہے۔
٭ اگر کھانے کے بعد پھل کھایا جائے تو دانتوں میں میل نہیں جمتی۔
٭ نمک اور شہد سے دانت صاف کیجئے، دانت چمک اٹھیں گے۔
٭ اگر کہنی پر میل جم گئی ہو تو لیمو کاٹ کر اس کے آدھے حصے میں کہنی رکھ کر لیمو گھمائیں۔ تمام میل لیمو پر آجائیں گے اور کہنی بالکل صاف ہوجائے گی۔
٭ ہاتھ جل جائے تو چونے کے پانی میں شکر گھول کر جلے ہوئے مقام پر لگانے سے فوراً آرام ملتا ہے۔

٭ ہاتھوں میں اگر مرچ کی وجہ سے جلن ہورہی ہو تو تھوڑا سا گیہوں کا آٹا صابن کی طرح مل لیں پھر پانچ منٹ بعد ہاتھ دھولیں۔
٭ ہاتھ اگر آگ سے جل گیا ہو تو تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لگالیں، جلن دور ہوجائے گی۔
٭ المونیم کے برتنوں میں اگر داغ لگ جائے تو پسا ہوا نمک پہلے خشک اور پھر گیلاکرکے رگڑیں ایسا کرنے سے چند منٹ میں داغ دور ہوجائے گی۔
٭ فریج سے بدبو دور کرنے کیلئے ایک پیالی میں سرکہ ڈال کر فریج میں رکھ دیں بدبو ختم ہوجائے گا۔
٭پیاز کاٹتے وقت آنکھوں سے پانی آئے تو جتنے پیاز استعمال کرنے ہوں، رات کو ایک پلاسٹک کی تھیلی میں ڈال کر اچھی طرح تھیلی بند کرکے فریج میں رکھ دیں۔ انہیں کاٹتے وقت آنکھوں میں پانی نہیں آئے گا۔
٭ اگر نکسیر بہے تو پیاز کاٹ کر سونگھنے سے آرام ملے گا۔
٭ اگر کپڑوں پر عطر کا دھبہ پڑجائے تو داغ پر ٹاٹری مل دیں اور پھرنیم گرم پانی سے دھوڈالیں۔
٭ پان کی پیک کا داغ صاف کرنے کیلئے پیاز کا باریک چورا داغ پر ملئے تو داغ دور ہوجاتا ہے۔