گھریلو ٹوٹکے

٭ بالوں کی چمک کیلئے روکھے بالوں میں چمک پیدا کرنے کیلئے سردھونے کے بعد ایک مگ پانی میں ایک لیموں کا رس ملا کر سر میں ڈالنے سے بالوں میں چمک آجاتی ہے ۔
٭ سیاہ کیلوں کا خاتمہ کیلئے ناک پر اچھی سی کولڈ کریم سے مساج کرنے کے بعد ململ کے کپڑے سے کریم اتار لیں ۔ اب لیموں کے رس اور چھلکے ناک پر رگڑیں اور کیلوں کو ہاتھوں سے دبا کر نکال دیں ۔
٭پیروں پر سیاہ نشانات کیلئے پیر دھونے کے بعد ایک لیموں کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کرلیں اور جو کا آٹا لگا کر پیروں کا مساج کریں تاکہ لیموں کا رس پاؤں میں جذب ہوجائے ۔ 5 منٹ بعد پاؤں دھوکر پٹرولیم جیلی لگادیں۔
٭ چکنی جلد کی صفائی کیلئے ایک لیموں کے رس میں ایک کھانے کا چمچہ بیس اور 2 چائے کے چمچے عرق گلاب ملا کر ماسک تیار کرلیں اور 10 منٹ بعد دھولیں۔
٭ ناجن کی چمک لیموں کے چھلکے سے جس میں نمی موجود ہو ناخن کا مساج کریں ، ناخن صاف اور چمک دار ہوجائیں گے ۔