گھریلو ٹوٹکے

٭ لہسن ادرک کے پیسٹ کا رنگ تبدیل ہونے سے بچانا چاہتی ہیں تو گرائنڈ کرتے ہوئے ایک کھانے کا چمچ سرکہ ، ایک کھانے کا تیل اس میں شامل کردیں ، ادرک لہسن کا رنگ تبدیل نہ ہوگا ۔ لہسن کو چھیلنے کی وجہ سے ہاتھوں میں کئی دن تک بدبو رہ جاتی ہے اس سے بچنے کیلئے لہسن کے جوئے کو چھلکے سمیت کسی بھی سیدھی جگہ یا کٹنگ بورڈ پر رکھیں اس کے اوپر کسی پیالے کو رکھیں اور دباو ڈالیں ۔ پھر لہسن کو کسی ایئر ٹائٹ ڈبے میں ڈالیں ، ڈھکن ڈھک کر اسے اچھی طرح ہلائیں پھر ڈھکن کھول کر لہسن نکال لیں ۔ آپ دیکھیں گی کہ لہسن کا چھلکا اترچکا ہوگا ۔ چھلکوں کو الگ کرلیں ، اس طرح آسانی سے لہسن کا چھلکا اُتارا جاسکتا ہے ۔
٭ رات میں سونے سے پہلے دودھ کی بالائی میں شہد ملا کر مساج کیجئے ، دھوپ سے جلنے والی جلد بھی نئی اور تروتازہ ہوجائے گی ۔
٭ انڈے کی زردی ایک عدد ، دہی دو کھانے کے چمچ اور شہد ایک کھانے کا چمچ ملا کر چہرے پر لگائیں ، بیس منٹ لگارہنے دیں ، اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں چہرہ تروتازہ ہوجائے گا ۔