گھریلو ٹوٹکے

٭گھریلو استعمال کی مختلف اشیاء سے داغ دھبے مٹانے کیلئے ایک اسپرے بوتل میں ایک حصہ برتن دھونے والا ڈٹرجنٹ اور دو حصے ہائیڈروجن پر آکسائیڈ ڈالیں اور اچھی طرح ہلائیں۔ میز، کچن کے سلیب ، اوون یا قالین سے داغ صاف کرنا ہو تو اس محلول کا اسپرے کریں اور پھر کپڑے سے صاف کرلیں۔
٭ٹماٹر دیر تک تازہ رکھنے کیلئے ان کے سروں پر موم لگاکر رکھ دیا جائے تو یہ جلد خراب نہیں ہوتے ۔
٭ سلاد کو محفوظ رکھنے کیلئے اسے کاغذ کے لفافے میں رکھیں۔ پلاسٹک کے لفافوں میں رکھنے سے سلاد پھپھوندی لگ جاتی ہے ۔
٭دیسی گھی میں سے بہت جلد کھٹی کھٹی سی بو آنے لگتی ہے ۔ اس بُوکو دور کرنے کیلئے ایک کلو گھی میں دو کھانے کے چمچے آٹا ڈال کر پکائیں ، پھر چھان کر استعمال کریں ۔ بُو بالکل ختم ہوجائے گی ۔
٭ماتھے پر نکلنے والے باریک دانے ختم کرنے کیلئے سنگترے کے چھلکے سکھاکر باریک پیس لیں ۔ پھر ان میں ذراسا پانی یا عرق گلاب ملائیں اور پیسٹ بناکر ماتھے پر لگائیں ، چند روز کے استعمال سے باریک دانے بالکل ختم ہوجائیں گے ۔
٭ دیمک سے نجات پانے کیلئے جہاں لکڑی کی کسی چیز مثلاً دروازے وغیرہ میں دیمک لگی ہو ، وہاں استعمال شدہ موبائل مل دیں ۔ دیمک ختم ہوجائے گی ۔