٭ جس چیز پر فارمیکا چڑھا ہوا ہو اسے چمکانے کیلئے تارپین کا تیل لے کر فرنیچر کو صاف کریں۔ اس طرح فارمیکا بالکل نیا نظر آئے گا۔
٭ سبزی کو تازہ رکھنے کیلئے پانی میں دو کھانے کے چمچے سر کہ ملا دیں اور سبزی کو اس میں بھگو کر نکال لیں یا یہی پانی سبزی پر چھڑک دیں۔
٭ پنیر کو تازہ رکھنے کیلئے اس کے چاروں طرف نمک لگا کر کپڑا لپیٹ دیں تو پنیر کئی ہفتوں تک خراب نہیں ہوگا۔
٭ کپڑوں کو صندوق ،الماری یا بکس میں کافی عرصہ تک پڑے رہنے سے ان سے ایک خاص قسم کی بدبو آنے لگ جاتی ہے جو بعض اوقات کپڑے دھونے سے بھی نہیں جاتی اس سے بچنے کیلئے کپڑوں کو تہہ کر کے رکھیں اور ان کے درمیان میں خوشبو کی خالی شیشی یا بوتل رکھ دیں اس سے کپڑوں میں مہک برقرار رہے گی۔