گھریلو ٹوٹکے

٭  پودینے کی ڈنڈیاں یالیموں کے چھلکے کپڑوں اور کتابوں میں رکھنے سے کیڑے ختم ہوجائیں گے۔ موسم گرما میں تکیہ میں اگر تھوڑا ساکافورملا دیاجائے تو اس سے تکیہ ٹھنڈابھی ہوگااور کھٹمل بھی نہیں پڑیں گے۔
٭  بارش کے موسم میں گھر میں لوبان کی دھونی ضروردیں ، اس سے سلین ختم ہوجاتی ہے۔
٭  بیڈ شیٹ کو کلف لگاکر بچھانے سے سوٹیس نہیں پڑتیں ، اور زیادہ دن صاف رہتی ہے۔
٭  اگر کپڑوں پر چکناہٹ لگ جائے تو اس پر خوب پاؤڈر چھڑک کر استری کرلیں اور پھر واشنگ پاؤڈر سے دھولیں۔
٭  بعض دفعہ مہندی ہلکی رہتی ہے ، جب مہندی سوکھ کر جھڑجائے تو اس پرپان میں استعمال ہونے والا چونا لگالیا جائے۔ سوکھنے کے بعد ہاتھ دھولیں۔ یالونگ کو توے پر ڈال کر ہاتھوں کی دھواں دیں تو مہندی کا رنگ تیز ہوجائے گا۔