آنکھ کی تھکاوٹ
نیند پوری نہ ہونے ، مسلسل مطالعہ یا لکھائی اور کمپیوٹر پر زیادہ دیر کام کرتے رہنے سے آنکھوں کے پٹھے تھک جاتے ہیں جس سے درد کے علاوہ جلن اور آنکھوں سے پانی بہنے لگتا ہے یہ تھکاوٹ آنکھوں کے گرد حلقوں اور سیال مادوں سے بھری تھیلیوں کی شکل میں بھی ظاہر ہوتی ہے ۔ ان تھکی ہاری آنکھوں کو آرام دینے کے لیے استعمال شدہ ٹی بیگز کا استعمال انتہائی مفید ہوتا ہے ۔ چائے پینے کے بعد ٹی بیگز کو فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کرلیں اور پھر دس منٹ تک آنکھیں بند کر کے ان بیگز کو آنکھوں پر پڑا رہنے دیں چائے میں ایک ایسا مرکب ہوتا ہے جو آنکھوں کے نیچے حلقوں اور تھیلیوں کو پھیلا کرنازک جلد کو فرحت بخشتا ہے ۔
منہ کی بدبو سے نجات
منہ سے اٹھنے والی بدبو نہ صرف دوسروں کے لیے تکلیف کا سبب بنتی ہے بلکہ یہ صورتحال دوسروں کے لیے بھی اذیت کا باعث ہوتی ہے ۔ اس سے نجات کے لیے لیمو کا تھوڑا عرق پیالی میں نچوڑ کر پانی میں ملالیں اور اس سے غرارے کرلیں ۔ لیمو کے جوس میں شامل تیزابی مادے منہ میں بدبو پیدا کرنے والے جراثیم کا خاتمہ کردیں گے ۔ غراروں کے بعد بغیر مٹھاس والی دہی کھالیں جس میں صحت کے لیے مفید جرثومے ہوتے ہیں ۔ یہ جرثومے بدبو پیدا کرنے والے جرثوموں کا خاتمہ کر کے ان کی جگہ لے لیتے ہیں ۔ لیمو اور دہی کے استعمال سے منہ کی بدبو فوری طور پر ختم ہوجائے گی اور کم از کم 12 سے 14 گھنٹے تک اس کا اثر رہے گا ۔