گھریلو نسخے

٭ نان اسٹک برتن کی چمک اور حفاظت کیلئے ۔
٭ نان اسٹک برتنوں پر اگر تھوڑا سا تیل مل دیں تو ان کی پالش برقرار رہتی ہے ۔
٭ نان اسٹک پتیلوں میں صرف لکڑی یا پلاسٹک کے چمچے استعمال کریں تاکہ نشان نہ پڑیں ۔
٭ نان اسٹک پتیلی میں کھانے یا جلنے کے نشان صاف کرنے کیلئے اس میں پانی اور دو چمچ بیکنگ سوڈا ملاکر ابالیں۔ پھر دھوکہ ہر ہلکا سا تیل لگائیں ۔
٭ دھنیا کا رس پینے یا تازہ دھنیا چوسنے سے قئے میں آرام مل جاتا ہے ۔
٭ ہری مرچیں کاٹنے سے پہلے تیل یا گھی ہاتھوں پر اچھی طرح مل لیا جائے تو جلن نہیں ہوتی ۔
٭ منہ کی بدبو دور کرنے کیلئے دن میں دو تین مرتبہ سونف چبالیا کریں ۔ چند ہی دنوں میں منہ کی بدبو دور ہوجائے گی ۔
٭ پودوں کے گملوں میں کبھی کبھی بغیر دودھ والی ٹھنڈی چائے چھڑکنے سے گملوں کی مٹی میں کیڑے نہیں رہیں گے ۔
٭آٹے کے ڈبے وغیرہ کو کیڑ لگنے سے بچانے کیلئے ان میں تیز پات رکھ دیں ۔ اس سے کیڑا نہیں لگتا ۔