ہری مرچیں زیادہ عرصے تک محفوظ رکھئے : ہری مرچیوں پر لیموں کا رس چھڑک کر پلاسٹک کے لفافے میں اچھی طرح بند کردیں۔ ہری مرچ کافی عرصے تک خراب نہیں ہوں گی۔ اسی طرح ہرا دھنیا اور پودینہ کی حفاظت کی جاسکتی ہے۔
ہاتھ میں پسینہ آنے کی شکایت: لکھتے پڑھتے وقت، سلائی بنائی کے وقت کچھ خواتین کے ہاتھوں میں پسینہ آنے لگتا ہے۔ بیگن اُبال کر اس کا پانی ہاتھوں پر لگائیں یا دھوئیں، کچھ عرصے تک یہ نسخہ استعمال کریں۔ پسینہ آنے کی شکایت ختم ہوجائے گی۔
خشک بال چمکدار : دو عدد انڈے ایک چائے کا چمچہ زیتون کا تیل ایک چائے کا چمچہ سرکہ ملاکر بالوں میں لگالیں، ایک گھنٹے بعد نیم گرم پانی سے دھولیں۔ بال نہایت چمک دار اور حسین لگیں گے۔
چہرے کا پیلاپن دور کریں: پیلا چہرہ بیماری کی علامت ظاہر کرتا ہے، اس کیلئے گاجروں کی بھاپ اور گاجروں کا گرم پانی چہرے پر استعمال کریں اور گچی گاجروں کا جوس روزانہ ایک گلاس دودھ کے ساتھ پئیں اس طرح چہرے کا پیلاپن دور ہوجائے گا۔