حیدرآباد /28 جنوری ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں اور گھریلو مسائل سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ سرورنگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 28 سالہ اوشارانی نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اوشارانی کرانتی نگر کرمن گھاٹ علاقہ کے ساکن روی کمار کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کو مالی پریشانیوں کا سامنا تھا اور مالی پریشانی کے سبب گھریلو مسائل پیدا ہوگئے تھے ۔ جس سے تنگ آکر اس خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس سرور نگر مصروف تحقیقات ہے ۔