گھریلو مسائل پر تین افراد کی خودکشی

حیدرآباد /3 اپریل ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں اور گھریلو مسائل سے تنگ آکر تین افراد نے خودکشی کرلئے ۔ یہ واقعات جگت گیری گٹہ جوبلی ہلز اور شیورام پولیس حدود میں پیش آئے ۔ جگت گیری گٹہ پولیس حدود کے مطاقب 47 سالہ سید منیر جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور آلوین کالونی علاقہ کے ساکن سید نظیر کا بیٹا تھا ۔ جو مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ گھریلو مسائل اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر اس شخص نے کل خودسوزی کرلیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 40 سالہ بھومیا جو پیشہ سے مزدور گائتری نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ گذشتہ ہفتہ اس شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ شخص شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 32 سالہ رویندر جو پیشہ سے زرعی مزدور مہیشورم علاقہ کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا تھا جس نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا اور کیڑے مار دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔