حیدرآباد /19 مارچ ( سیاست نیوز ) گھریلو مسائل اور مالی پریشانیوں کا شکار دو افراد نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعات چکڑپلی اور گاندھی نگر پولیس حدود میں پیش آئے ۔ چکڑپلی پولیس کے مطابق 30 سالہ رنگابابو جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ چنگی چرلہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ رنگا بابو نے گذشتہ ہفتہ اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور کل رات فوت ہوگیا ۔ رنگابابو شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ سریکانت جو پیشہ سے ڈرائیور تھا کواڈی گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس نے گھریلو مسائل کا شکار ہوکر گذشتہ ماہ خودسوزی کرلی جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔
مہلک ہتھیار رکھنے پر
آٹو ڈرائیور گرفتار
حیدرآباد ۔ 19 مارچ (سیاست نیوز) غیرقانونی طور پر مہلک ہتھیار رکھنے کے الزام میں کمشنر ٹاسک فورس ساوتھ زون ٹیم نے ایک آٹو ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے تلوار برآمد کرلی۔ 25 سالہ جی اشوک ساکن رکھشاپورم سنتوش نگر نے 6 ماہ قبل پھسلبنڈہ میں واقع لوہار کی دکان سے ایک تلوار لے کر اپنے مکان میں محفوظ رکھا تھا۔ ٹاسک فورس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر اشوک کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے تلوار برآمد کرلیا اور مزید کارروائی کیلئے سنتوش نگر پولیس کے حوالے کردیا۔