گھریلو مسائل اور جھگڑوں پر خودسوزی

حیدرآباد /8 جولائی ( سیاست نیوز ) گھریلو مسائل اور روزآنہکے خاندانی جھگڑوں سے تنگ آکر ایک شخص نے خودسوزی کرلی ۔ کیسرا پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ نریش جو پیشہ سے خانگی ملازمت کرتا تھا ۔ یہ شخص کیسرا کے علاقہ احمد نگر میں رہتا تھا ۔ جس نے گذشتہ روز جھگڑے سے تنگ آکر اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ کیسرا پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

پریشانیوں کے سبب خودکشی کے واقعات
حیدرآباد /8 جولائی ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں کے سبب خودکشی کے دو علحدہ واقعات سائبرآباد پولیس حدود میں پیش آئے نوتشکیل شدہ پولیس اسٹیشن جگت گیری گٹہ حدود میں ایک 20 سالہ شحص راجو نے خودکشی کرلی جو پیشہ سے کار پینٹر تھا ۔ راجو جگت گیری گٹہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص مالی پریشانیوں کے سبب ذہنی تناؤ کا شکار تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ میڈپلی پولیس کے مطابق 40 سالہ شخص سبھیا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ کشٹاپور میڑپلی میں رہتا تھا ۔ اس نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ جس کی علاج کے دوران آج صبح موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔